شوبز

روہت شیٹی نے دو فلموں کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی سمبا اور اکشے کمار کی سوریاونشی کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ سمبا 2اورسوریاونشی 2 بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار سنگھم بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے پولیس یونیورس کی بنیاد بن جائے گی۔فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال سمبا کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔فلم ساز روہت کی حالیہ فلم سنگھم اگین میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button