بھارتی اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی،کوئی اداکار مدعو نہیں
بالی وڈ کی نامور اداکارہ تاپسی پنو بھی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے شادی کرنے والی ہیں، شادی میں بالی وڈ کے کسی بھی اداکار اور قریبی دوستوں کی شرکت کی توقع نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاپسی اور میتھیاس کی شادی مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی ہے۔فلم ’ڈنکی‘ کی اداکارہ کی شادی دو بڑی مختلف ثقافتوں، سکھ مذہب اور عسائیت کے تحت ہوگی جس میں دلہا دلہن کے رشتہ دار شرکت کریں گے۔تاپسی اور میتھیاس کی شادی کی تقریب بھارتی شہر اُدے پور میں منعقد ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔واضح رہے کہ تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں جب کہ جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا نہیں پسند۔