شوبز

سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب

بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید کر نشانہ بنایا جس پر ہمیشہ انہوں نے نرمی سے کام لیا اور جواب دینے سے گریز کیا تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی صارف پر جوابی وار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button