ہارر فلم ’چھوری 2‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔چھوری 2 میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر فلم جلوہ گر ہورہی ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔خوفناک مناظر اور دل دہلا دینے والی چڑیلوں اور بھوتوں کی کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔اس فلم کے پہلے حصے میں سوہا علی خان نہیں تھیں تاہم دوسرے حصے میں ان کی موجودگی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوہا کی چھوری 2 میں ایک عرصے بعد طاقتور انٹری ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔چھوری 2 میں سوہا علی خان کو راجہ کی ایک طاقتور داسی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس کا خوف سب پر طاری ہے۔اس فلم میں نصرت کا کردار ساکشی اپنی بیٹی ایشانی کو اس ہی خوفناک داسی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔چھوری کے اس سیکوئل کو وشال فوریا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں نشرت بروچا، سوہا علی خان سمیت گشمیر مہاجانی، سوربھ گوئل، پلوی اجے، کلدیپ سرین اور ہردیکا شرما شامل ہیں۔یاد رہے کہ ’چھوری 2‘ 11 اپریل 2025 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔