شوبز

بھارتی اداکار رضا مراد کو رمضان المبارک میں شراب نوشی کرنا مہنگا پڑگیا

معروف بھارتی اداکار رضا مراد کو شراب نوشی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رضا مراد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں چند لوگوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے اور جشن مناتے دیکھا گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور انہیں مسلمان ہوتے ہوئے رمضان کے مہینے میں شراب نوشی کر کے جشن منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے کر خوب تنقید کی۔تاہم اب اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں رضا مراد نے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو دہلی میں شوٹنگ سیٹ کی ہے اور یہ فلم کا ایک سین ہے انہوں نے شراب نوشی نہیں کر رکھی بلکہ وہ اپنے کردار میں ہیں۔رضا مراد نے کہا کہ ویڈیو میں جشن ان کے کردار کی سالگرہ کے لیے تھا، ان کی اپنی نہیں، اور ان کی سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔انہوں نے کمنٹ میں لکھا کہ ’براہ کرم یہ نہ سوچیں کہ سالگرہ کی تقریب یا کسی طرح کی پارٹی چل رہی ہے۔ وائرل فوٹیج فلم کے ایک سین کی ہے، جسے کچھ دن پہلے چھتر پور دہلی میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ان مناظر میں، میرے کردار کی سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ ’واقعے کے بارے میں کچھ معلوم کیے بغیر، آپ نے یہ سمجھ لیا کہ مارچ میں میری سالگرہ کی تقریب ہو رہی ہے، اور آپ لوگ اس وقت مارچ میں ہیں اور میری سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں رمضان میں سرعام شراب پی رہا ہوں، جو کہ بالکل غلط ہے یہ صرف شوٹنگ کا ایک سین ہے اور کچھ بھی نہیں۔‘خیال رہے کہ اس ویڈیو کو اداکار کرن کمار نے شیئر کیا تھا جو شوٹنگ کا حصہ بھی تھے۔یاد رہے کہ رضا مراد کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط ہے وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، پدماوت، باجی راؤ مستانی، خدا قسم اور دیوگیری کے بادشاہ رودرما دیوی سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button