شوبز

ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔فلم ’وار 2‘ کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی کے والد گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ان کی آخری رسومات پر لاٹھی کی مدد سے ہریتک کو چلتا دیکھ کر ان کے مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور آیان مکھرجی کے والد کے انتقال پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ ہریتک کیلئے جلد صحت یابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہریتک کو ٹانگ پر اندرونی چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے چار ہفتے تک آرام کرنے اور کام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وار 2 کی شوٹنگ کو ہریتک روشن کی مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button