شوبز

شعیب ملک کی شادی شدہ زندگی ’’سنی سنائی باتوں‘‘ نے برباد کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھے گئے ایک اہم سبق کو شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے نہ صرف رشتے خراب ہوتے ہیں، بلکہ یہ ذہنی پریشانیوں کا باعث بھی بنتی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اگرچہ انہوں نے اپنی شادیوں اور طلاق کے حوالے سے براہِ راست کوئی بات نہیں کی، لیکن انہوں نے اپنے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کو نہایت سادہ اور واضح انداز میں بیان کیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے تجربات سے سیکھے گئے سبق کو اپنے سننے والوں کے ساتھ کیسے شیئر کریں گے۔شعیب ملک نے کہا، ’’یہ بہت سادہ سی بات ہے جو ہمارے کلچر سے جڑی ہوئی ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ ہم سنی سنائی باتوں پر بہت جلد یقین کر لیتے ہیں۔ یہ بات ہمیں فرسٹریشن کی طرف لے جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر، یہ ہمارے رشتوں کو خراب کر دیتی ہے۔‘‘پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا، ’’لوگ بہت سی سنی سنائی باتیں کرتے ہیں، لیکن آپ کو انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔ اگر کسی نے کچھ بول دیا تو فطری طور پر غصہ آتا ہے، کیونکہ ہر شخص کی فطرت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ایسی باتوں کو سن کر بھول جاتے ہیں، کچھ کے دماغ میں یہ بات کچھ دنوں تک رہتی ہے، جب کہ کچھ لوگ فوری ردِ عمل دیتے ہیں۔ لیکن بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسی باتوں کو نظر انداز کریں اور مثبت ماحول میں رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button