الیکشن 4 سال میں ہوں گے، سعودیہ نے ہمارے لیے جو کیا،اس پر فخر ہے:احمد الشراح

الیکشن 4 سال میں ہوں گے، سعودیہ نے ہمارے لیے جو کیا،اس پر فخر ہے:احمد الشراح

شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشراح نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہوگا۔ان خیالات کا اظہار احمد الشراح نے العربیہ نیوز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو کیا۔ ابو محمد الجولانی کے نام سے شہرت رکھنے والے رہنما کی جائے پیدائش بھی ریاض سعودی عرب ہے۔شام کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں احمد الشراح نے کہا کہ دہائیوں سے آمرانہ طرز پر چلنے والے ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔احمد الشراح نے کہا کہ ملک میں جامع مردم شماری کی جائے گی اس لیے نئے الیکشن میں کم سے کم 4 سال لگ سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احمد الشراح نے کہا کہ سعودی عرب کا شام کے مستقبل میں ایک اہم کردار ہے اور مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جو انھوں نے ہمارے لیے کیا ہے۔احمد الشراح المعروف ابو محمد الجولانی نے مزید کہا کہ میں نے اپنا بچپن ریاض میں گزارا اور جلد دوبارہ اس شہر کا دورہ کروں گا۔احمد الشراح نے سعودی عرب کے حالیہ بیانات کو بھی بہت ہی مثبت قرار دیا اور شام میں استحکام کے لیے ریاض کی کوششوں کو سراہا۔انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے پاس شام میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔احمد الشراح نے اپنی تنظیم حیات التحریر الشام کی تحلیل کے حوالے سے کہا کہ ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے فوج کے ساتھ کام کریں گے۔

kamran