روس اور نیٹو کی جنگ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہو گی: صدر آذربائیجان

روس اور نیٹو کی جنگ پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہو گی: صدر آذربائیجان

باکو:آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ براہ راست جنگ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہو گی۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کے تصادم کا تصور ایک قیامت جیسا ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہو گا اور کوئی بھی قوم، حتیٰ کہ نیٹو اور روس کے علاقوں سے دور رہنے والے بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔الہام علیوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی اور روسی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر کردار اس خوفناک منظر نامے کو سچ ہونے سے روکنے کے لئے کافی سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بھی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔

kamran