جیلوں پربوجھ کم کرنے کی مہم، انڈونیشیا کا 44 ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ
انڈونیشیا نے مختلف جرائم پر قید 44 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر قانون کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 44 ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد انڈونیشیا کے جیلوں پر سے دباؤ کم کرنا ہے جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔انڈونیشیا کے وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں معمولی جرائم سے لے کر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں تک مختلف افراد شامل ہوں گے۔ رہائی پانے والے قیدی جیلوں میں موجود موجود قیدیوں کا 30 فیصد بنتے ہیں۔