ٹائم میگزین نے ’سال کی بہترین شخصیت‘ کے نام کا اعلان کردیا

ٹائم میگزین نے ’سال کی بہترین شخصیت‘ کے نام کا اعلان کردیا

عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے سال کی بہترین شخصیت کے نام کا اعلان کردیا جس کے لیے دس امیدواروں کے درمیان کاںٹے کا مقابلہ تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائم میگزین کے پرسن آف ایئر کے لیے قرعہ فال امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نکلا ہے جنھوں نے حیران کن طور پر کملا ہیرس کو شکست دیکر صدارتی الیکشن میں فتح اپنے نام کی تھی۔ٹائم میگزین کے سال کی بہترین شخصیت کے لیے نو منتخب امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، شہزادی آف ویلز، مارک زکر برگ اور ایلون مسک جیسے سخت حریف امیدواروں پر سبقت حاصل کی۔یاد رہے کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 میں بھی ’’ٹائمز پرسن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جب وہ پہلی بار امریکی صدر بنے تھے۔ٹائم میگزین کی پرسن آف دا ایئر کے لیے اس سال نیتن یاہو، ایلون مسک اور برطانوی شہزادی سمیت 10 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ٹائم میگزین 1927 سے ہر سال دسمبر میں پرسن آف دی ایئر یعنی سال کی بہترین شخصیت کا اعلان کرتا آ رہا ہے۔گزشتہ برس 2023 میں امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو جب کہ 2021 میں ایلون مسک اور 2022 میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو پرسن آف دی ایئر قراردیا گیا تھا۔

kamran