اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بمباری، 19 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی 7 اکتوبر 2023 سے کی جانے والی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی علاقےکو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملے میں 11 افراد شہید ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ طائرکے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے ماہی گیروں کو نشانہ بنایا۔