اسرائیلی جاریت کیخلاف جنوبی افریقا کی فوری اقدامات کے نفاذ کی درخواست مسترد

اسرائیلی جاریت کیخلاف جنوبی افریقا کی فوری اقدامات کے نفاذ کی درخواست مسترد

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) نے رفح میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں کو  فوری روکنے سے متعلق جنوبی افریقا کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جمعے کے روز انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رفح کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات نافذ کرنے کی جنوبی افریقا کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔درخواست میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عدالت نے نوٹ کیا کہ غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت ایک انسانی تباہی کا خوفناک منظر نامہ پیش کر رہی ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔درخواست میں کہا گیا کہ رفح کی صورتحال کے پیش نظر یہاں عارضی اقدامات کا فوری اور موثر انداز میں نفاذ کیا جانا چاہیے جبکہ اسرائیل کو 24 جنوری 2024 میں جاری کردہ حکم نامے پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی طاقت کے اندر تمام اقدامات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں نہیں ہو رہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے