منی پور فسادات میں تیزی، مودی سرکار خاموش

منی پور فسادات میں تیزی، مودی سرکار خاموش

بی جے پی حکومت کی بے حسی کے باعث منی پور میں نسلی فسادات عروج پر پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں آتش زنی اور کرفیو سے بدامنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، میتی قبیلے کے زیر تسلط بشنو پور ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے مزدوروں پر حملہ کیا۔فسادات کی وجہ سے کوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں اسکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ تشدد کی اس لہر سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔یورپی پارلیمان میں منی پور فسادات پر اجلاس کے باوجود بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

kamran