نیوزی لینڈ: بل کی مخالفت میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا روایتی رقص کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں کچھ ممبران نے ایک بل کی مخالفت میں رقص کرکے احتجاج کیا۔نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز کے میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مائیپی کلارک نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے لگے جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔