بین الاقوامی
Trending

ایلون مسک سرخرو، عدالت نے تاریخ کا مہنگا ترین تنخواہ پیکج بحال کر دیا

امریکا کی ریاست ڈیلاویئر کی سپریم کورٹ نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے 2018 کے تنخواہی پیکج کو بحال کر دیا ہے، جس کی مالیت اب تقریباً 139 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے قبل ایک نچلی عدالت نے اس پیکج کو “ناقابلِ تصور” قرار دے کر منسوخ کر دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تنخواہی پیکج کی مکمل منسوخی ایلون مسک کے لیے ناانصافی تھی، کیونکہ وہ گزشتہ چھ سال کے دوران ٹیسلا کے لیے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عدالت کے مطابق اس فیصلے سے مسک کو ان کی محنت کا معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button