یحییٰ مرے نہیں وہ زندہ ہیں، امیرِ قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت

یحییٰ مرے نہیں وہ زندہ ہیں، امیرِ قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت

دوحہ: امیرِ قطر کی والدہ نے بھی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں شان دار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یحیی مر گئے ہیں، ہر گز نہیں یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، اور لوگ اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن اپنے نام کی طرح یحیی زندہ رہیں گے۔شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ یحییٰ سنوار بھی اللہ کے پیغمبر یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح زندہ رہیں گے۔ شہید زندہ ہوتے ہیں اور کبھی مرتے نہیں۔واضح رہے کہ یحییٰ علیہ السلام اللہ کے نبی حضرت زکریا علیہ السلام کے بیٹے اور خدا کے برگزیدہ پیغمبر تھے اور دنیا میں پہلی بار انہی کا نام یحییٰ رکھا گیا تھا جس کے معنی ہیں زندہ ہوتا ہے یا زندہ ہوگا۔ انہی ایک ظالم بادشاہ نے قید کرنے کے بعد شہید کردیا تھا۔

kamran