بھارتی یومِ آزادی پر دنیا بھر میں سکھ برادری کااحتجاج، مودی کے خلاف نعرے

بھارتی یومِ آزادی پر دنیا بھر میں سکھ برادری کااحتجاج، مودی کے خلاف نعرے

نیویارک:بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔عالمی سطح پر سکھ برادری نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا، جس میں انہوں نے سکھوں کے حقوق کے لیے نعرے لگائے اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف حکومتی سطح پر اور مودی سرکار کی آشیرباد سے انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے بھی اقدامات اور کارروائیوں کی مذمت کی۔بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے شرکا خالصتان کے جھنڈے تلے جمع ہو کر آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے خالصتان کا پرچم اٹھا کر شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سکھ مظاہرین مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں۔ سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مودی حکومت نے زمین تنگ کر رہی ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت سے خالصتان لے کر رہیں گے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ اس دوران مودی مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔واضح رہےکہ عالمی سطح پر مودی کے انتہاپسند نظریے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اقلیتوں کے خلاف مسلسل اقدامات اور غیر انسانی واقعات پر دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔

kamran