روس میں امریکی نژاد خاتون کو غداری کے جرم میں 12 سال قید

روس میں امریکی نژاد خاتون کو غداری کے جرم میں 12 سال قید

ماسکو: روس میں امریکی نژاد خاتون شہری کیریلینا پر یوکرینی شہریوں کی مالی مدد کرنے کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریلینا رواں برس کے آغاز میں امریکا سے روس اپنے خاندان سے ملنے آئی تھیں جب انھیں روسی انٹیلی جنس نے حراست میں لے لیا۔ اُن پر یوکرین کی مدد کرنے والی ایک خیراتی تنظیم کو چندہ دینے کا الزام تھا۔کیریلینا روس میں پیدا ہوئیں، 2012 میں امریکا ہجرت کر گئیں اور 2021 میں انھیں امریکی شہریت ملی۔ وہ لاس اینجلس میں رہتی تھیں اور کبھی کبھار اپنے والدین سے ملنے روس آیا کرتی تھیں۔کیریلینا کو روس میں گرفتاری کے بعد یکاترین برگ کے یورال شہر میں بند کمرے میں ٹرائل کیا گیا جس میں مبینہ طور پر نھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔تاہم کیریلینا کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی نژاد خاتون نے یوکرین میں بچوں اور بوڑھوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے نیویارک کے خیراتی ادارے ریزوم کو $51.80 کا عطیہ دیا تھا۔اس خیراتی ادارے نے بھی اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ یوکرین کو کوئی فوجی مدد فراہم کرتا ہے۔تاہم اس کے باوجود روسی عدالت نے امریکی نژاد کیسنیا کیریلینا یوکرین کی مدد کرنے والے ایک خیراتی ادارے کو رقم عطیہ کرنے کے جرم میں غداری کی مرتکب قرار دیتے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔

kamran