برازیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی توثیق کردی
برازیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی توثیق کردی۔برازیل نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اظہار میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدہ نافذ کردیا ہے۔ برازیل کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک اقتصادی طور پر قابل عمل فلسطینی ریاست کے لیے ایک ٹھوس شراکت ہے، جو اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہ سکتی ہے۔گزشتہ ہفتے مرکوسر تجارتی بلاک اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان 2011 میں دستخط شدہ معاہدے کی توثیق ہوئی۔برازیل میں تعینات فلسطینی سفیر نے فیصلے کوبہادرانہ اور بر وقت قرار دیتےہوئے کہا کہ یہ معاہدہ فلسطین میں امن کی حمایت کا مؤثر طریقہ ہے۔ فلسطینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ مرکوسر کے ساتھ فلسطین کی تجارت، جو اس وقت صرف 32 ملین ڈالر سالانہ ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔