حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی

حزب اللہ اور حماس کیساتھ جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی

تل ابيب: غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر بالترتیب حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے کم از کم 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق شجائیہ کے علاقے میں غزہ سے حماس کے داغے گئے طیارہ شکن میزائل حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن کی شناخت ایلے الیشا لوگاسی اور رائے ملر کے ناموں سے ہوئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیشا لوگاسی پلاٹون کمانڈر جب کہ رائے ملر سارجنٹ تھے۔ دونوں کی عمریں اکیس اکیس سال تھی اور 7ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 75 ویں بٹالین میں تعینات تھے۔دوسرے واقعے میں حزب اللہ نے اپنے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے لبنان سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر 38 سالہ ایتے گیلیہ ہلاک ہوگیا جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔حزب اللہ کے ان حملوں سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے