غزہ جنگ اور برطانوی انتخابات، مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا نتائج رہے؟

غزہ جنگ اور برطانوی انتخابات، مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا نتائج رہے؟

برطانوی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق سابقہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔تاہم حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی اپنی کچھ مضبوط نشستیں غزہ حامی امیدواروں سے ہار گئی ہے۔اگرچہ لیبر پارٹی مجموعی طور پر اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تاہم زیادہ مسلم آبادی والے علاقوں میں لیبر پارٹی کی کارکردگی خراب رہی۔لیبر پارٹی کو مسلم آبادی والے علاقوں میں 5 نشستوں پر شکست ہوئی، ان میں 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور ایک پر کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی۔لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر جوناتھن ایش وڈ گزشتہ انتخابات میں لیسٹر ساؤتھ کی نشست پر 22 ہزار ووٹوں سے زیادہ کی اکثریت سے جیتے تھے تاہم حالیہ انتخابات میں وہ آزاد امیدوار شوکت آدم سے شکست کھا گئے۔979 ووٹوں سے جیتنے والے شوکت آدم نے اپنی جیت کو غزہ کے نام کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ نشست گزشتہ 13 سال سے جوناتھن ایش وڈ کے پاس تھی۔اسی طرح برمنگھم پیری بار میں لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار ایوب خان نے 507 ووٹوں سے شکست دے دی۔غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنانے والے دیگر آزاد امیدواروں نے ڈیوسبری اینڈ بارٹلی اور بلیک برن میں بھی فتح حاصل کی، یہ وہ علاقے ہیں جہاں لیبر پارٹی کی اکثریت رہی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے