ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع

ہم نے غزہ میں حماس کا گلا گھونٹ دیا؛ اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب: اسرائیل کے سخت گیر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری افواج نے غزہ کی پٹی میں حماس کا گلا گھونٹ دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس جنگ سے تھک کر چُور ہو چکی اور اب دوبارہ سنبھلنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہی۔ حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم رفح، شجاعیہ اور پوری غزہ کی پٹی میں ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ جنگ زمین پر اور زیر زمین سرنگوں میں دو بدو لڑائی جاری ہے۔وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ ہم غزہ جنگ میں ایسے مقامات پر پہنچ گئے جہاں تک پہنچ پانے کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور جنگ اپنے نام کریں گے۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چار روز سے شجاعیہ پر چاروں سمت سے چڑھائی کر رکھی ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صرف شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور وحشیانہ بمباری میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے