عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کینیا کے صدر کا ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے انکار

عوامی احتجاج رنگ لے آیا، کینیا کے صدر کا ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے انکار

نیروبی: کینیا کے صدر نے شدید عوامی احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسوں میں اضافے کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ایک روز قبل فنانس بل اور بجٹ میں مہنگائی بڑھنے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور اس کے کئی حصوں کو آگ لگا دی تھی۔صورت حال پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت نے پولیس کے بعد فوج کی خدمات حاصل کیں تو صورت حال مزید کشیدہ ہوئی اور مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔ابتدا میں تو حکومت نے پولیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم پُرتشدد مظاہروں اور مظاہرین کی پیش قدمی کی وجہ سے پولیس اہلکار پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے جس کے بعد مظاہرین نے پارلیمنٹ میں داخل ہوکر شدید ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور آگ لگائی تھی۔کینیا کے صدر نے امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر فوج کو طلب کر کے تمام سرکاری عمارتوں کا کنٹرول اُس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سیدھی گولیاں لگنے کی وجہ سے 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے