اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اسکاٹ لینڈ؛ جیلوں میں گنجائش ختم ہونے پر500 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ نے جیلوں میں گنجائش کم پڑجانے کے بعد 500 سےز ائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی سیکریٹری برائے قانون و انصاف نے گذشتہ ماہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے سبب قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔محکمہ جیل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ریاست قیدیوں کے بنیادی حقوق ادا نہیں کرپائے گی۔سیکریٹری برائے قانون و انصاف کے مطابق پہلے مرحلے میں ان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی جنہیں چار برس سے کم کی سزا سنائی گئی تھی اور ان کی سزا آئندہ 6 ماہ کے دوران پوری ہورہی ہو۔ان قیدیوں کی رہائی شروع ہوگئی جبکہ آنےو الے چند ہفتوں میں وقفے وقفے سے ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔اسکاٹش پریژن سروس کے ترجمان کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ اور اعلان کیا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے