امریکا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں دوگنا اضافہ، رپورٹ

امریکا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں دوگنا اضافہ، رپورٹ

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں امریکا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افسران کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان نے سب سے زیادہ خواتین فوجی افسران کو تربیت کے لیے امریکا بھیجا ہے۔2020 سے 2023 تک، 55 پاکستانی خواتین نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) کورسز میں شرکت کی، جو 2013 سے 2019 کے درمیان 22 خواتین کے مقابلے میں دوگنی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں، یہ افرا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں شامل ہو رہے ہیں اور مزید خواتین کے لیے راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اس تربیت کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اسپانسر کیا جاتا ہے تاکہ امریکی فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی افسران کو فنڈ فراہم کر کے فوجی سے فوجی تعلقات استوار کیے جا سکیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے