لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنما جاں بحق

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنما جاں بحق

بیروت: لبنان کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک کار کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں الجماعتہ السلامیہ کے سرکردہ رہنما ایمن غطمہ جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کی مغربی وادیٔ بقاع کے الخیارہ ٹاؤن چوک پر ایک کار کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہ نما ایمن غطمہ ایک دہشت گرد تھا جو حماس اور جماعت اسلامی لبنان کو ہتھیار فراہم کرتا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر جماعتہ السلامیہ کے رہنما کی کار کو نشانہ بنایا جو دہشت گردی منصوبہ بندی کے لیے بلائی گئی میٹنگ میں جا رہا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں متعدد کاروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں حزب اللہ کے کمانڈرز سوار تھے۔دو روز قبل اسرائیلی میزائل حملے میں ایک کار تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر عباس ابراہیم حمزہ حمادہ المعروف ’فضل‘ جاں بحق ہوگئے تھے۔اسی طرح اسرائیلی بمباری میں جنوبی لبنان کے علاقے حومین الفوقا قصبے میں ایک اور کار کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کے رہ نما محمد جمعہ کا بیٹا شہید ہو گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے