سینکڑوں حجاج کے جاں بحق ہونے پر مصری حکومت کا ٹور آپریٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن

سینکڑوں حجاج کے جاں بحق ہونے پر مصری حکومت کا ٹور آپریٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن

مصری حکومت نے اپنے سیکڑوں حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاریوں کے علاوہ حجاج اور سیاحوں کے لیے سفری و رہائشی انتظامات کرنے والی 16 کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹرز کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز نے حاجیوں کو طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کیں۔ان کمپنیوں پر مصری باشندوں کو حج ویزا کے بغیر پرسنل وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ بھیجنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔پرسنل وزٹ ویزا پر حج کرنے والوں کو سعودی حکومت کی طرف سے علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں دوران حج ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 658 افراد کا تعلق مصر سے تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے