کونگو میں کشتی ڈوبنے سے 80 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

کونگو میں کشتی ڈوبنے سے 80 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

افریقی ملک کونگو کے صوبے مائی ڈومبے میں دو روز قبل کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، کشتی میں 271 افراد سوار تھے، ڈوبنے والے 80 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کونگو کے صدر فیلیکس شیشے کیدی کا کہنا ہے کہ بوٹ دریائے کوُوا پر انجن میں خرابی کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق بوٹ میں سوار 271 افراد میں سے 100 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ 86 افراد کی تلاش جاری ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے