مودی کی تقریب حلف برداری میں صفائی کارکن، خواجہ سرا مہمان خاص بنے

مودی کی تقریب حلف برداری میں صفائی کارکن، خواجہ سرا مہمان خاص بنے

نئی دہلی: نریندر مودی نےتیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا،تقریب شام مقامی وقت کے مطابق سوا سات بجے نئی دہلی میں ہوئی۔حلف اٹھاتے ہی نریندر مودی نےمسلسل 3 بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے پنڈت جواہر لعل نہرو کا ریکارڈ برابر کر دیا۔نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی کے تحت سری لنکا اور مالدیپ کے صدور، بنگلادیش، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے کئی صفائی کارکنان، خواجہ سرا اور مزدور بھی خصوصی مہمانوں میں شامل تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ مہمانوں کی فہرست حکمران اتحاد این ڈی اے نے تیار کی جس میں کئی ’خصوصی مہمانوں‘ کو بھی مدعو کیا گیا ہے، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے کچھ بہت ہی خاص مہمانوں میں میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے لیے ریلوے کے ساتھ کام کرنے والا عملہ، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ارکان، سینیٹیشن ورکرز بھی شامل ہیں۔تقریب کے سلسلے میں نئی دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ، پولیس نے دارالحکومت کو دو دن کے لیے نو فلائی زون قرار دے دیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے