اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر عصاف ہمیمی کو حماس نے قیدی بنا لیا

اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر عصاف ہمیمی کو حماس نے قیدی بنا لیا

غزہ: اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر عصاف ہمیمی کو حماس نے قیدی بنا لیا۔رپورٹس کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام نے اسرائیلی کمانڈر عصاف ہمیمی کو قیدی بنائے جانے کا اعلان کیا۔القسام بریگیڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی کمانڈر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے