سلوواکیہ کے وزیر اعظم کی جان خطرے سے باہر ہے، وزیر

سلوواکیہ کے وزیر اعظم کی جان خطرے سے باہر ہے، وزیر

سلوواکیہ کے نائب وزیر اعظم رابرٹ کالینک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی جان کو قاتلانہ حملے کے بعد اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق رابرٹ فیکو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس واقعے میں انہیں پیٹ پر 4 گولیاں لگی تھیں۔رابرٹ فیکو کے قریبی سیاسی اتحادی رابرٹ کالینک نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم کی جان خطرے سے باہر ہے لیکن ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔وسطی شہر بنسکا بسٹریکا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سلوواکیہ کے وزیر اعظم کی بدھ کو اور جمعہ کو سرجری کی گئی۔واضح رہے کہ 15 مئی کو سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک سرکاری اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے