’ہم آج تاریخ لکھ رہے ہیں‘، چین اور سربیا مشترکہ مستقبل تشکیل دینے پر متفق

’ہم آج تاریخ لکھ رہے ہیں‘، چین اور سربیا مشترکہ مستقبل تشکیل دینے پر متفق

یورپی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کے تحت چینی صدر شی جن پنگ نے بلقان ملک سربیا کا دورہ کیا جہاں چین اور سربیا نے مشترکہ مستقبل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔صدر شی جن پنگ 5 سالوں میں اپنے پہلے یورپی دورے پر ہیں، اور اس دورے کو روس کے حامی اور چینی سرمایہ کاری کے بڑے وصول کنندگان مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، چینی صدر اس کے بعد ہنگری روانہ ہوجائیں گے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے بدھ کو سربیا کے صدارتی محل کے سامنے شی جن پنگ کے استقبال کے لیے جمع تالیاں بجاتے اور چین، چین کے نعرے لگا تے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج تاریخ لکھ رہے ہیں۔دونوں ممالک نے قانونی، ریگولیٹری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے والے 29 معاہدوں پر دستخط کیے، گزشتہ سال دستخط کیے گئے معاہدے پر یکم جولائی سے عمل درآمد کے بعد سربیا کئی برسوں بعد چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔الیگزینڈر ووچک نے کہا کہ 2020 کے بعد سے چین سربیا میں واحد سب سے بڑا سرمایہ کار رہا اور اس کی سرمایہ کاری میں گزشتہ دہائی کے دوران 30 گنا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدہ اگلے 5 سے 10 سالوں میں چین کو 95 فیصد سربیائی مصنوعات کی ٹیرف سے پاک برآمدات کی ضمانت دے گا۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین سربیا سے مزید اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات درآمد کرنے کے لیے تیار ہے اور بلغراد اور چینی شہروں کے درمیان مزید براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے