بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے، امریکا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے، ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، دہشتگردی سے پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے، دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلیے مل کر کام کیلیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری اور امیگریشن پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، افغانستان کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے کے مشورے کا احترام کریں۔میتھیو ملر نے کہا پڑوسی ممالک کو افغانوں کو بے دخل نہ کرنے کے مشورے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی امداد فراہم کرنے کیلیے عالمی انسانی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم کرے، مہاجرین کی حفاظتی اسکریننگ کے اہم میکانزم کے نفاذ میں پاکستانی تعاون کے خواہاں ہیں، مسائل اور خدشات دور کرنے کیلیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے