ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ

ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ

سری نگر : جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر والے خود ہی پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ ہم انھیں بھارت میں ضم کرلیں گے۔جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد بار وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بات کرنے والے بھارتی وزیر، اگر ہمت رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اپنا دعویٰ مکمل کرکے دکھائیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسا کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اس کے پاس ایٹم بم ہیں اور وہ اسے استعمال بھی کرسکتا ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا تھا کہ پاکستان کا آزاد کشمیر دراصل بھارت کا حصہ ہے اور بھارتی پارلیمنٹ کی اس حوالے سے ایک قرارداد بھی موجود ہے۔بھارتی وزرا کے ان پے در پے متنازع بیانات کا مقصد حالیہ انتخابات میں ہندو ووٹرز کو اکسا کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک بار پھر کامیاب بنانا ہے کیوں کہ کارکردگی کے نام پر ووٹ لینے کے لیے مودی سرکار کے پاس کچھ نہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے