بین الاقوامی
Trending

آسٹریلیا امریکہ ایران ناکام مذاکرات پر مایوس

آسٹریلیا نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے مذاکرات کا بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونا مایوس کن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور فوری طور پر بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔پینی وونگ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اس تنازع کا جلد اور پُرامن حل چاہتا ہے تاکہ خطے میں استحکام بحال ہو سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو اس کے انسانی اور معاشی اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں اور عالمی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button