بین الاقوامی
Trending

کمالا ہیرس بھی 2028 کے صدارتی الیکشن کیلئے پرتولنے لگیں

سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔کمالا ہیرس نے یہ بات شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں انہوں نے 2028 میں صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button