بین الاقوامی
آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ ایرانی سپریم لیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں خلیجی ممالک کے نام ایک اہم اور خصوصی پیغام دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے جنوبی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت ایک معجزہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درست مؤقف اختیار کریں اور حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔انھوں نے اپنے پیغام میں امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر خلیجی ممالک کو خبردار بھی کیا کہ شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔



