بین الاقوامی

سعودی عرب پر حملوں کے بعد تیل و گیس کی پیداوار بری طرح متاثر

ریاض: سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں ملک کے اہم توانائی منصوبے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث تیل اور گیس کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک بڑے تیل پمپنگ اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں یومیہ 7 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہوئی، جبکہ منیفہ اور خریص آئل فیلڈز پر حملوں سے مجموعی طور پر یومیہ 3 لاکھ بیرل پیداوار کم ہو گئی ہے۔اس طرح سعودی عرب کی مجموعی تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ 6 لاکھ بیرل تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق جبیل میں سٹورپ، راس تنورہ، ینبع میں سامرف اور ریاض ریفائنری جیسے بڑے صنعتی اور توانائی کے مراکز بھی ان حملوں کی زد میں آئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی منڈی میں بھی تیل کی سپلائی متاثر ہونے لگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button