بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا،ایران کو پھر بڑی دھمکیاں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے کیے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے اطراف موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات بگڑتے ہیں تو امریکا دوبارہ کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا، بلکہ اس بار حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ بات پہلے ہی طے ہو چکی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی آئندہ کامیابی کے لیے پُرعزم ہے۔ٹرمپ کے اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق اس طرح کے بیانات جاری امن کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button