بین الاقوامی
Trending

امریکہ اور ایران امن معاہدے کی تفصیلات بتائیں:متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر اہم ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی شرائط پر مزید وضاحتیں طلب کی جائیں گی تاکہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ان وضاحتوں کا مقصد خاص طور پر ایرانی حملوں کو روکنا اور خلیجی ممالک کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ختم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی اسی صورت مؤثر ہو سکتی ہے جب ایران واضح طور پر اپنی پالیسی اور اقدامات کی وضاحت کرے۔وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو بلا مشروط طور پر کھولا جانا ضروری ہے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔ اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اماراتی حکام نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور ایران کو ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرنا ہوگا۔تجزیہ کاروں کے مطابق امارات کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں اور جنگ بندی کے بعد کی پیچیدہ صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مختلف ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button