
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کو ایران کی تہذیب مٹانے کی دھمکی پر انہیں ‘پاگل کتوں کی طرح خون کا پیاسا’ قرار دے دیا۔ایکسیوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان کی حکومت میں سب سے زیادہ جارحانہ مؤقف رکھنے والے فرد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر صدر کو معاہدہ ہوتا ہوا نظر آیا وہ ممکنہ طور پر روکیں گے لیکن یہ فیصلہ صرف اور صرف وہ خود کرسکتے ہیں۔خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں امریکی انتظامیہ کے 6 عہدیداروں کے انٹرویو کیے گئے جو ٹرمپ کے خیالات یا موجودہ تنازع پر جاری سفارت کاری کی براہ راست معلومات رکھتے ہیں۔



