بین الاقوامی
خارگ پر حملوں کے بعد امریکی تیل کی مارکیٹ میں ہلچل، قیمت میں مزید اضافہ

ایران کے جزیرے خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹ کے بعد امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل دیکھی گئی اور قیمت میں دو فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل برآمد کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹس کے بعد امریکی تیل کے مرکزی معاہدے میں اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے مئی میں ترسیل کے لیے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 114.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح جون میں ترسیل کے معاہدے میں انٹرنیشنل بینچ مارکیٹ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور 110.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔



