بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ایران کو مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگ بندی سے متعلق نئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن برقرار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے ایک تجویز پیش کی ہے جو اہم ضرور ہے لیکن کافی نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی امن تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یہ امن تجویز امریکی مطالبات کو پورا نہیں کرتی۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی منگل کی ڈیڈ لائن برقرار ہے۔ ماضی میں دی گئی مہلتوں کی طرح اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو ان کے شہروں میں پلوں، بجلی گھروں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔انھوں نے ایران کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی ایرانی قیادت پہلے کے مقابلے میں کم شدت پسند ہے۔ ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button