
اسرائیلی شہر حیفہ کی کئی عمارتیں ایرانی حملوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جہاں 18 گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن کے بعد 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 35 سے 80 سال کے درمیان ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فورسز نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کا وارہیڈ (دھماکہ خیز حصہ) زمین سے ٹکرانے کے باوجود نہیں پھٹا جس میں اندازاً سیکڑوں کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔



