بین الاقوامی

آذربائیجان نے ایران کیلئے 200 ٹن انسانی امداد روانہ کردی

آذربائیجان نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے درمیان ایران کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 ٹن امدادی پیکج میں 190 ٹن غذائی مصنوعات، 7 ٹن ادویات اور 3 ٹن طبی سامان شامل ہے۔ایجنسی نے کہا کہ یہ کھیپ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ہدایت پر بھیجی گئی ہے تاکہ ہمسایہ اور دوست ایران کے لوگوں کی موجودہ ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس سے پہلے مارچ میں آذربائیجان نے ایران کو 10 ٹن آٹا، 6 ٹن چاول، 2.4 ٹن چینی، 4 ٹن سے زیادہ پانی اور تقریباً 600 کلو گرام چائے اور تقریباً 2 ٹن ادویات اور طبی سامان بھیجا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button