بین الاقوامی
Trending

ایرانی یورینیم پر قبضہ ٹرمپ کو مہنگا پڑے گا:عالمی جوہری نگران ادارہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیئم کو قبضے میں لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جسے ماہرین ایک نہایت حساس اور خطرناک ارادہ قرار دے رہے ہیں۔بین الاقوامی سلامتی اور جوہری امور کے ماہرین کے مطابق کسی ملک کے جوہری مواد پر زبردستی قبضہ کرنا خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سے براہِ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے تابکاری کے خطرات اور یہ بڑے انسانی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔ مزید برآں یہ عالمی جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے نزدیک بھی اس یکطرفہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ماہرین اس سے بھی خبردار کرتے ہیں کہ اس طرف کے اقدام سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا اور عالمی طاقتوں (روس، چین وغیرہ) کی مداخلت ہوسکتی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر شدید اثر پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button