بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو کاسابق امریکی صدور سے ایران پر حملے کی منتوں کا انکشاف

حال ہی میں ایک سابق امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہر مختلف ادوار میں امریکی صدور سے ایران پر حملے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وائٹ ہاؤس کے چیف نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو بل کلنٹن، بُش، باراک اوباما اور جوبائیڈن سے ایران پر فوجی حملے کی درخواست کرتے آئے ہیں۔سابق عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام کو بڑا خطرہ سمجھتا آیا ہے۔ اسی وجہ سے نیتن یاہو بار بار امریکا پر دباؤ ڈالتے رہے کہ وہ فوجی کارروائی کرے۔لیکن اس سے پہلے کے امریکی صدور نے براہ راست حملے سے گریز کیا کیونکہ اس سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی پر اثرات کا خطرہ شامل تھا۔ سابق امریکی صدور نے ہمیشہ اور سفارتی حل کو ترجیح دی۔ خاص طور پر ایران جوہری معاہدہ اسی حکمت عملی کا حصہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button