بین الاقوامی

امریکا اور اسرائیل کا ایران کے اہم پیٹرولیم کمپلیکس پر حملہ

ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر کے نائب سکیورٹی انچارج ولی اللہ حیات نے کہا ہے کہ آج امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ولی اللہ حیات کا کہنا ہے کہ بندر امام پیٹروکیمیکل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے دونوں مقامات پر حملوں کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اب تک ان حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دونوں تنصیبات ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا اہم حصہ ہیں، جہاں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے جنوب میں واقع یہ مراکز پیٹروکیمیکل پیداوار کے اہم مرکز ہیں اور خلیج فارس کے ذریعے برآمدات بھی کرتے ہیں۔ایک بیان میں، پیٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن نے کہا کہ صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ممکنہ آلودہ مادے قریبی شہروں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button