بین الاقوامی
Trending

توانائی بحران کا خوف،یو اے ای کا ایران پر بڑے حملوں کا مطالبہ

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا رکاوٹ پوری دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔اماراتی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور یہ عالمی معیشت پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ اہم بحری گزرگاہ بند رہی تو دنیا بھر میں توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تجارت اور سپلائی چین کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔سلطان احمد الجابر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ایران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور اس اہم گزرگاہ کو بحال کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button